تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

کتا خاتون رپورٹر سے مائیک چھین کر بھاگ گیا، ویڈیو وائرل

ماسکو: براہ راست نشریات کے دوران رپورٹرز کے ساتھ دلچسپ واقعات رونما ہوتے ہیں جسے دیکھ کر لوگ حیران رہ جاتے ہیں۔

ایسا ہی ایک واقعہ روس کے شہر ماسکو میں پیش آیا جہاں لائیو رپورٹنگ کے دوران کتا خاتون رپورٹر کا مائیک چھین کر بھاگ گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

میر ٹی وی کی خاتون رپورٹر نادیزہڈا سیرز کینا ماسکو میں موسم کی صورت حال بتا رہی تھیں کہ اس دوران اچانک کتا آیا اور اچھل کر ان سے مائیک چھین کر بھاگ گیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون رپورٹر کتے سے مائیک واپس لینے کے لیے اس کے پیچھے بھاگیں۔

کچھ دیر بعد خاتون صحافی کتے سے مائیک واپس لینے میں کامیاب ہو گئیں تاہم اب مائیک پر کتے کے دانتوں کے نشانات موجود تھے۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے اور صارفین کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -