تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

کتا گیند منہ میں دبا کر بھاگ نکلا، ویڈیو وائرل

آئرلینڈ میں ہونے والے خواتین کرکٹ میچ میں کتے کی انٹری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔

یہ دلچسپ ویڈیو آئرلینڈ کے مقامی علاقے کی ہے ، جہاں ٹی ٹوئنٹی کپ کے ایک میچ میں بریڈی کلب اور سی ایس این آئی کا میچ جاری تھا کہ اچانک میدان میں ایک کتے نے انٹری دے دی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خواتین کھلاڑی نے جیسے ہی شارٹ مارا اور وہ رن لینے کے لیے دوڑی تو اچانک ایک کتا میدان میں داخل ہوا اور فیلڈر کے پہنچنے سے قبل ہی گیند کو اپنے منہ سے پکڑ کر دوڑ دوڑ لگادی۔

کتے کی پھُرتی دیکھ کر فیلڈر نے حیرت کا اظہار کیا اور کتے کو پکڑنے کے لیے دوڑی مگر وہ اس کے ہاتھ نہیں آیا، بیٹر نے بھی کتے کو پکڑنے کی کوشش کی مگر وہ بھی ناکام رہا۔

بعد ازاں کتا رنر اپ اینڈ پر موجود کھلاڑی کے پاس جا بیٹھا اور اسے گیند تھمادی، کتے کی وجہ سے میچ کو تھوڑی دیر کے لیے روکا گیا اور اسے نکالنے کے بعد کرکٹ میچ دوبارہ شروع کیا گیا، کتے کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور اسے ابھی تک ہزاروں افراد دیکھ چکے ہیں۔

https://twitter.com/Brashnaa/status/1436690640830615554?s=20

Comments

- Advertisement -