منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

کتے کو گاڑی کے پیچھے گھسیٹنے والے شخص کی شامت آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

قازقستان میں کتے کو گاڑی کے پیچھے باندھ کر گھسیٹنا شہری کو مہنگا پڑ گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق قازقستان میں ایک شخص کتے کو اپنی کار کے پچھلے حصے پر باندھ کر سڑک پر گھسیٹتا رہا جس کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

افسوسناک واقعہ 7 جنوری کی شام ساڑھے چھ بجے کے قریب پیش آیا ، قازقستان کے علاقے اٹیراو میں لی گئی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کتے کو کار کے پیچھے باندھ کر گھسیٹا جارہا ہے۔

نامعلوم شخص کو سڑک پر دوسری گاڑیوں کے ڈرائیور نے روکنے کی کوشش کی لیکن وہ اپنے اس اقدام سے باز نہ آیا، اس شخص کے بے رحمانہ سلوک کی وجہ سے کتے کو شدید چوٹیں آئیں۔

زخمی کو کتے کو بچانے والا ایک شخص کار سے اتر اور اس سے پوچھا کہ تم یہ کیوں کررہے ہو ؟ تو وہ کوئی جواب دئیے بغیر چلتا بنا، کتے کو فوری قریبی کلینک لے جایا گیا جہاں اسے درد کی دوائیں دی گئیں اور زخموں کا علاج کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق نامعلوم ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے ، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے جانوروں پر ظلم کے قوانین کے تحت تفتیش کی جائے گی۔

The dog was treated for its injuries. The open cuts were 'very deep' on its hip and one leg, and debris from the road was pulled from them

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں