بارسلونا : اسپین میں کتوں اور بلیوں کو بھی قومی شناختی کارڈ جاری ہوں گے، متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد جانوروں کا تحفظ ہے۔
جانور نہ صرف ماحولیات کو متوازن رکھتے ہیں بلکہ قدرتی خوبصورتی کو بھی نمایاں کرتے ہیں، آج نایاب پرندوں اور جانوروں کو بچانے کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ چکی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارےکی رپورٹ کے مطابق اسپٌین کی حکومت نے پالتو جانورں کے حقوق اور ان کی صحت و سلامتی کیلئے اہم فیصلہ کیا ہے، میڈیا ذرائع کے مطابق5 جنوری سے اسپین میں کتوں اور بلیوں کو بھی قومی شناختی کارڈ جاری کیے جائیں گے۔
شناختی کارڈ میں جانور کا نام، نسل اور تاریخ پیدائش درج ہوگی، اسپین حکومت کی جانب سے یہ اقدام جانوروں کے تحفظ کیلئے اٹھایا گیا ہے تاہم اب یہ کہا جا سکتا ہے کہ اب کتے اور بلیاں بھی خاندان کا قانونی حصہ تصور ہوں گے۔