لندن: برطانیہ کے طبی ماہرین نے ایک تحقیق کے بعد دعویٰ کیا ہے کہ کتوں میں ایسی صلاحیت ہے کہ وہ جاسوسی کے علاوہ جان لیوا امراض کی تشخیص میں بھی مدد فراہم کرسکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں واقع ’درہم یونیورسٹی‘ کے ماہرین نے تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ اگر کتوں کو بیماریوں کی تشخیص کے لیے چند ماہ تربیت دی جائے تو وہ فوری طور پر مرض کا معلوم کرسکتے ہیں۔
تحقیقاتی ماہرین کے مطابق کتے کینسر اور ذیابیطس کی چند اقسام اور جان لیوا مرض ملیریا کے مرض کی بھی آسانی سے تشخیص کرسکتے ہیں۔
ماہرین کا ماننا ہے کہ اگر کتوں کو چند ماہ کی تربیت دی جائے تو وہ ڈاکٹرز کی مکمل معاونت کرسکتے ہیں۔
تحقیق کے دوران مذکورہ بیماریوں میں مبتلا 600 بچوں کے ٹیسٹ کیے گئے اُس کے بعد تربیتی یافتہ کتوں کی مدد سے ان کے امراض جانچ کرنے کی کوشش کی گئی۔
مطالعے کے دوران کتوں نے بو سونگھنے کی صلاحیت کو استعمال کرتے ہوئے 5 سے 13 سال کے درمیانی عمر کے بچوں کے جرابوں اور کپڑوں کو سونگھ کر بیماری کا فوری طور پر پتہ لگایا۔