اہلخانہ نے بل کی وصولی کے لیے گھر آنے والے بجلی کمپنی کے عملے پر تششد کرتے ہوئے ان پر کتے چھوڑ دیے گئے۔
بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر بلندشہر میں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا ہے، جہاں بجلی کے بل وصول کرنے والے عملے کو نہ صرف گھر والوں نے تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ ان پر کتے بھی چھوڑ دیے جس کے باعث عملے کے کئی ارکان زخمی ہوگئے۔
بجلی بل کے نادہندہ گھر والوں نے یہیں پر بس نہیں کیا بلکہ بجلی کمپنی کے عملے کو مارنے کے لیے بندوقیں نکال لیں اور بھاگنے کے دوران ان کا پیچھا بھی کیا۔
اس واقعے میں جونیئر انجینئر جوتی بھاسکر سنہا شدید زخمی ہوگئیں جبکہ ان کے ساتھی ورکرز کو انھیں بچانے کے دوران چوٹیں آئیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پشچیمانچل ودیوت وتران نگم لمیٹڈ (پی وی وی این ایل) نامی بجلی کمپنی کی ٹیم جب ساڑھے تین لاکھ روپے سے زائد کا بل وصول کرنے پہنچی تو انھیں اس اندوہناک حادثے کا سامنا کرنا پڑا۔
پہلے تو چوہدری اس کی بیوی کویتا بیٹے وشال اور اس کے دوستوں نے بل کی ادائیگی سے انکار کیا جب عملے نے تقاضہ کیا تو ان لوگوں نے جونیئر انجنیئر جوتی بھاسکر، سب ڈویژنل آفیسر رینا و دیگر مرد ارکان کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ان پر کتے چھوڑ دیے۔
پولیس کا کہنا ہے اس واقعے میں ملوث خاندان کے خلاف ایف آئی اور درج کی جاچکی ہے اور ملزمان کی تلاش کا کام جاری ہے۔