واشنگٹن : امیگریشن پالیسی پر ڈونلڈ ٹرمپ کوایک اورجھٹکا لگ گیا، اپیل کورٹ نے بھی سات اسلامی ملکوں کے شہریوں پر سفری پابندیاں بحال کرنے کی اپیل مسترد کر دی۔
تفصیلات کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کو جھٹکے پر جھٹکا لگنے کا سلسلہ جاری ہے، اپیل کورٹ نے محکمہ انصاف کی جانب سے سات اسلامی ملکوں کے شہریوں پر عائد سفری پابندیاں بحال کرنے کی اپیل مسترد کر دی۔
مزید پڑھیں : ڈونلڈ ٹرمپ کی امریکی جج کے فیصلے کے خلاف اپیل
امریکی اپیل کورٹ کے فیصلے کا مطلب یہ ہے کہ صدر ٹرمپ کا سفری پابندیوں والا انتظامی حکم نامہ اس وقت تک معطل رہے گا جب تک اس مقدمے کا حتمی فیصلہ نہیں آ جاتا۔ اپیل میں دلیل دی گئی تھی کہ ریاستوں کے پاس صدر ٹرمپ کے انتظامی حکم نامے کو چیلنج کرنے کا اختیار نہیں۔
مزید پڑھیں : ڈونلڈ ٹرمپ کا مسلم ممالک پر پابندی بحال کرنے کا عزم
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے حکم کیخلاف فیصلے کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے پابندی کو لاگو کرنے کا عزم کیا تھا۔ امریکی صدر کے فیصلے کیخلاف امریکا اور یورپ میں بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے ہوئے۔ امریکی ائیر پورٹس پرافراتفری مچی رہی۔