بدھ, جنوری 8, 2025
اشتہار

ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر، اسٹاک مارکیٹ مزید گر گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: عید الفطر کی تعطیلات کے بعد سے کاروبار مندی کا شکار ہے، انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں انڈیکس 43 ہزار پوائنٹس کی سطح سے نیچے گر گیا۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو امریکی ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، دن کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر 22 پیسے مہنگا ہو کر 188 روپے 89 پیسے پر ٹریڈ کرنے لگا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 190 روپے میں فروخت ہوتا رہا۔

- Advertisement -

بعد ازاں ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ ہوا، 1 روپے 18 پیسے اضافے کے بعد ڈالر 189 روپے 84 پیسے پر پہنچ گیا۔

دن کے وسط سے قبل ہی انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 190 روپے پر پہنچ گئی، جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 191 روپے 50 پیسے بھی زیادہ فروخت ہونے لگا۔

اسٹاک مارکیٹ مزید گر گئی

دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بھی مندی دیکھی گئی، دن کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 225 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد انڈیکس 43 ہزار 445 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

اس کے بعد پوائنٹس میں مزید کمی آئی اور انڈیکس 43 ہزار 79 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

دن کے وسط سے قبل ہی انڈیکس 608 پوائنٹس کی کمی کے بعد 43 ہزار پوائنٹس کی سطح سے نیچے گر گیا اور 42 ہزار 896 پوائنٹس پر ٹریڈ کرنے لگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں