پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت
ڈالر اور پاکستانی روپے کے تبادلہ کی شرح پاکستان کی معیشت کے لیے بہت اہم ہے۔ جب ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر کم ہوتی ہے، تو پاکستان کے لیے درآمدات مہنگی ہو جاتی ہیں، جس سے مہنگائی بڑھتی ہے۔ کیونکہ پاکستان بہت سی چیزیں باہر سے منگواتا ہے، جیسے کہ تیل اور مشینری، اس لیے ڈالر کا ریٹ بڑھنے سے ان سب کی قیمت بڑھ جاتی ہے۔ اس کے برعکس، اگر روپے کی قدر ڈالر کے مقابلے میں بڑھتی ہے، تو درآمدات سستی ہو جاتی ہیں اور مہنگائی کم ہو سکتی ہے، لیکن اس سے پاکستان کی برآمدات کی قیمت باہر کے ملکوں میں بڑھ جاتی ہے، جس سے برآمدات کم ہو سکتے ہیں۔
پاکستانی عوام ڈالر، اماراتی درہم، یورو اور سعودی ریال کے ریٹوں میں اس لیے دلچسپی رکھتی ہے کیونکہ ان کرنسیوں کے پاکستان کی معیشت اور ان کی اپنی زندگی پر بہت سے اثرات ہوتے ہیں۔ بہت سے پاکستانی بیرون ملک میں کام کرتے ہیں، خاص طور پر مشرق وسطیٰ اور یورپ میں، اور وہ ان کرنسیوں میں ہی پیسہ کماتے ہیں۔
Exchange Rates
نوٹ: یہاں دیے گئے کرنسی ریٹ مستند ذرائع سے حاصل کیے گئے ہیں۔ مارکیٹ ریٹ کسی وجہ سے تھوڑا مختلف ہوسکتا ہے