اتوار, جون 30, 2024
اشتہار

سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر موصول ہونے کا اعلان، امریکی ڈالر نیچے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سعودی عرب سے دو ارب ڈالر موصول ہونے کے اعلان پر ڈالر 1.23 پیسے سستا ہوکر 278 روپے کا ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے ، کاروباری ہفتے کے دوسرے دن کے آغاز پر روپے کی قدر میں کمی ہوئی اور انٹر بینک میں ڈالر 1.70روپے مہنگا ہو کر 281.50روپے کا ہوگیا۔

انٹر بینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر ایک روپے مہنگا ہوکر 284 روپے پر فروخت ہونے لگا تاہم وزیرخزانہ کی جانب سے سعودی عرب سے دو ارب ڈالر موصول ہونے کے اعلان پر روپے کی قدر میں استحکام ہوا۔

- Advertisement -

انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے ستر پیسے اضافے کے بعد ایک روپے تیس پیسے سستا ہوکر 278 روپے پچاس پیسے پر پہنچ گیا۔

اسٹیٹ بینک کے ذخائر چھ ارب چھیالیس کروڑ ڈالر پر پہنچ گئے، جس کے بعد بینکوں میں ڈالرکی طلب میں زبردست اضافہ دیکھا گیا۔

فاریکس ڈیلز کا کہنا تھا کہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر دو سو تیراسی روپے پر فروخت ہو رہا ہے۔

کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 1.23روپے سستا ہو کر 278.57روپے اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر 283 روپے پر بند ہوا۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں