تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

آئی ایم ایف قرض پروگرام منظوری کے مثبت اثرات نظر آنے لگے

اسلام آباد : آئی ایم ایف کے پاکستان کے لئے قرض پروگرام منظوری کے مثبت اثرات نظر آنے لگے، کرنسی مارکیٹ میں روپیہ مستحکم اور ڈالر مزید سستا ہوگیا۔

تفصیلات کےمطابق عالمی مالیاتی ادارے کی جانب سےقرض پروگرام کی منظوری سے کرنسی مارکیٹ میں روپےکی قدرمیں اضافہ دیکھنے میں آیا ، انٹربینک میں ڈالر سستا اور روپے کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔

فاریکس ڈیلزکےمطابق انٹربینک میں ڈالرایک روپےگیارہ پیسے سستاہوا، انٹربینک میں ڈالرایک سوستاون روپےاکسٹھ پیسے سے کم ہو کر ایک سو چھپن روپے پچاس پیسے ہوگیا ہے۔

اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت ایک سو ستاون روپے پر آگئی۔

مزید پڑھیں : آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے 6 ارب 20 کروڑ ڈالر پیکج کی منظوری دے دی

یاد رہے گذشتہ روز آئی ایم ایف نے پاکستان کوتین برس کےدوران چھ ارب ڈالرکاقرض دینےکی منظوری دی تھی ، قرض پروگرام کےتحت فوری طورپر پاکستان کوایک ارب ڈالرملیں گے۔

آئی ایم ایف کے اعلامیہ میں کہا گیا پروگرام پاکستان کوجامع معاشی اصلاحات میں کرنے میں مدد دے گا، ان اصلاحات میں روپےکی قدر، قرضوں میں کمی اور ریونیوکے شعبےمیں اصلاحات شامل ہیں۔

آئی ایم ایف کاکہنا ہےکہ پاکستان معاشی مسائل سے دو چار ہے اور پروگرام پاکستان کومالی اورمالیاتی مسائل سےنمٹنےمیں مدد دے گا۔

خیال رہے پاکستان پرآئی ایم ایف کے پانچ ارب نوے کروڑ ڈالر واجب الادا ہیں، جس میں سے پچھتر کروڑ ڈالر کی ادائیگی رواں مالی سال ہی کرنی ہے اور آئی ایم ایف سے قرضہ ملنے کے بعد دیگر مالیاتی اداروں اور عالمی بانڈز مارکیٹ سے بھی قرضہ ملنے کی راہ ہموار ہوجائے گی۔

Comments

- Advertisement -