بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

ڈالر انٹر بینک میں مہنگا اوپن مارکیٹ میں سستا

اشتہار

حیرت انگیز

انٹر بینک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز امریکی ڈالر 30 پیسے مہنگا اور اوپن مارکیٹ میں 50 پیسے  سستا ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں درآمدی ادائیگیوں کا دباؤ کم ہونے اور سپلائی میں اضافے کے سبب جمعے کو بھی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مضبوط رہی۔

کرنسی ڈیلرز کا کہنا ہے کہ انٹربینک میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں کمی ہوگئی، امریکی ڈالر 30 پیسے اضافے سے 287.50 روپے کا ہوگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا ہوگیا، پاکستانی کرنسی کی قدر 50 پیسے بڑھ گئی، ڈالر کے نرخ 292روپے پر آگئے۔

معاشی ماہرین کا ماننا ہے کہ ملک میں جاری معاشی حالات کے یش نظرعمومی طور پر لوگ اپنے سرمائے کو محفوظ بنانے کی غرض سے ڈالر سمیت دیگر غیرملکی کرنسیوں یا سونے میں تبدیل کرانے میں دلچسپی لے رہے ہیں کیونکہ انہیں خدشہ ہے کہ آنے والے دنوں میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت 2.18 روپے گرگئی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں