کراچی : امریکی ڈالر کی قیمت میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں معمولی کمی سامنے آئی ہے جبکہ اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان رہا۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 45 پیسے سستا ہو کر 287 روپے 46 پیسے کا ہوگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے کمی سے 295 روپے تک ہے۔
ذرائع کے مطابق اوپن مارکیٹ میں یورو 323روپے پر مستحکم ہے اور برطانوی پاؤنڈ بھی 374روپے پر برقرار رہا اس کے علاوہ اماراتی درہم82 روپے 30 پیسے اور سعودی ریال بھی 78.50روپے پر برقرار ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران انٹربینک میں روپے کے مقابلے امریکی ڈالر کی قیمت 45 پیسے کم ہوگئی ہے۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، ہنڈرڈ انڈیکس 797 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 48 ہزار 227 پوائنٹس پر بند ہوا۔
سٹاک مارکیٹ میں 12 ارب 53 کروڑ 72 لاکھ 64 ہزار 850 روپے کے 18 کروڑ 32 لاکھ 75ہزار 562 شیئرز کا لین دین ہوا۔