کراچی : پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ سست رفتاری سے جاری ہے یومیہ بنیادوں پر قیمت میں چند پیسوں کی کمی سامنے آرہی ہے۔
اس حوالے سے تازہ ترین اطلاعات کے مطابق آج سال کے آخری کاروباری دن انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر 07 پیسے سستا ہونے کے بعد بند ہوا۔
Interbank closing #ExchangeRate for today https://t.co/f5vFxgudE9#SBPExchangeRate pic.twitter.com/IDRce4q39w
— SBP (@StateBank_Pak) December 29, 2023
اسٹیٹ بینک کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اعداد و شمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو امریکی ڈالر انٹربینک میں 281 روپے 86 پیسے کے ریٹ پر بند ہوا ہے۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو ڈالر27 پیسے کم ہوکر 281 روپے 93 پیسے پر بند ہوا تھا۔ واضح رہے کہ انٹربینک میں سال 2023 میں ڈالر 55 روپے43 پیسے یعنی مجموعی طور پر 24 فیصد مہنگا ہوا۔