ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

ڈالر کی قدر میں آج پھر کمی آگئی، روپے کی اڑان جاری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ سست رفتاری سے جاری ہے جس کے سبب روپیہ کی قیمت استحکام کی جانب گامزن ہے۔

گزشتہ کئی روز سے مسلسل کمی کے باعث انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔ آج کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 09 پیسے کمی سامنے آئی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں آج کاروبار کے اختتام پر ایک امریکی ڈالر کا بھاؤ 281 روپے 13 پیسے ہے۔

گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 6 پیسے سستا ہو کر 281 روپے 22 پیسے پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 16 پیسےکم ہو کر 282.18 روپے کا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں