منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافے کے باوجود اوپن مارکیٹ میں کوئی اونچ نیچ سامنے نہیں آئی۔

تفصیلات کے مطابق آج انٹربینک میں ڈالر مہنگا ہوگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں قیمت مستحکم رہی، ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹر بینک ڈالر 70 پیسے مہنگا ہوگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں نرخ 305 روپے پر برقرار ہیں۔

اسٹیٹ بینک سے جاری اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر امریکی ڈالر 70 پیسے اضافے سے 287 روپے 63 پیسے پر بند ہوا۔

ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 302 روپے میں خریدا اور 305 روپے میں بیچا جارہا ہے۔

ملک بوستان کا کہنا ہے ک پیر کے دن کریڈٹ کارڈز ادائیگیوں کی ڈیمانڈ ہوتی ہے، آئندہ دنوں میں ڈالر اوپن مارکیٹ میں نیچے آنے کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے ڈالر کا سرکاری ریٹ 290 روپے رکھا ہے، اوپن اور انٹربینک میں ڈالرکی قیمت کا فرق کم سے کم کرنا ہے، وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے جلد ملاقات ہوگی۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر 286 روپے 93 پیسے پر بندا ہوا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں