جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، روپیہ مستحکم

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ملک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، آج روپے کی قدر میں معمولی اضافہ ہوا۔

پاکستان میں موجودہ سیاسی ومعاشی صورتحال کے باوجود ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر کسی حد تک بحال ہوئی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق منگل کے روز انٹر بینک میں ایک پیسے سستا ہو کر ڈالر 284 روپے 96 پیسے پر بند ہوا ہے۔

کاروباری ہفتے کے ابتدائی دو دنوں میں ڈالر کے بھاؤ میں 12 پیسے کی کمی ہوئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 298 روپے ہے۔

اس حوالے سے فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ درآمد کنندگان کو ڈالر 285.46 روپے میں فروخت کیا گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 293 روپے میں فروخت ہوا۔

خیال رہے کہ گزشتہ تین کاروباری روز کے دوران روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی دیکھنے کو مل رہی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں