ملک میں امریکی ڈالر کی قدر میں گزشتہ روز معمولی کمی کے بعد ایک بار پھر ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 27 پیسے کا اضافہ سامنے آیا۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/HlpjBd0UL1 pic.twitter.com/qCaPVGa8GH
— SBP (@StateBank_Pak) May 29, 2023
انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 285.42 روپے پر بند ہوا۔ فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ بینکوں نے درآمد کنندگان کو ڈالر 285.92 روپے میں فروخت کیا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر آج بھی 313روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔