بدھ, مارچ 26, 2025
اشتہار

ڈالر کی قدر میں مزید کمی، روپیہ کی اڑان جاری

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی کا سلسلہ گزشتہ کئی روز سے جاری ہے، جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر ڈیڑھ ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 98 پیسے کی کمی سامنے آئی ہے، جس سے ڈالر 286 روپے 76 پیسے کا ہوگیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 287.74 روپے سے کم ہوکر 286.76 روپے پر بند ہوا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر مزید سستا ہوا جس کے تنتیجے میں روپیہ اور بھی تگڑا ہوگیا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے 50 سستا ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 286 روپے 50 پیسے کا ہوگیا۔

اس کے علاوہ یورو 306 روپے پر مستحکم ہے، برطانوی پاؤنڈ 1 روپے مہنگا ہوکر 354 روپے کا ہوگیا جبکہ اماراتی درہم 1 روپے کمی سے78.80 روپے اور سعودی ریال 76 روپے 20 پر مستحکم ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں