اشتہار

ڈالر کی قمیت میں کمی کا سلسلہ جاری، روپیہ مزید مستحکم

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ملک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی کا سلسلہ جاری ہے، انٹر بینک میں آج بھی ڈالر کی قیمت کم ہونے سے روپے کی قدر میں اضافہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی انٹر بینک میں امریکی ڈالر مزید سستا ہوا۔

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی مضبوطی کا سلسلہ آج بھی جاری ہے، تاہم اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر مزید ایک روپے 7 پیسے کم ہوگئی۔

- Advertisement -

اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور روپے کی قدر 0.36 فیصد مستحکم ہوئی، جس کے بعد ڈالر298 روپے 82 پیسے پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی امریکی ڈالر کی قدر میں کمی دیکھنے میں آئی تھی اور کاروبار کے اختتام پر ڈالر 1 روپے27 پیسے سستا ہوکر 299 روپے 89 پیسے پر بند ہوا تھا۔

اس کے علاوہ انٹربینک مارکیٹ میں گزشتہ روز ڈالر کی قیمت 299 روپے 89 پیسے تھی۔ فوریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان (ایف اے پی) کے مطابق ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں ایک روپے 64 پیسے کا اضافہ ہوا، جس کی تجارت تقریباً 12 بجے 298 روپے 25 پیسے پر ہو رہی تھی۔

خیال رہے کہ 24 اگست کو پہلی بار انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی ٹرپل سنچری مکمل ہوگئی تھی، تاہم گزشتہ روز انٹربینک مارکیٹ میں امریکی کرنسی 0.42 فیصد سستی ہونے کے بعد 300 کی سطح سے نیچے آگئی تھی۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں