جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

ڈالر کو ایک اور جھٹکا : روپیہ مزید مستحکم ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ملک میں گزشتہ پانچ روز سے امریکی ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی آرہی ہے جس کے سبب ملک بھر میں پاکستانی روپیہ مزید بہتری کی جانب رواں دواں ہے۔

ذرائع کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹر بینک میں ڈالر مزید ایک روپے 18 پیسے سستا ہو گیا ہے جس کے بعد امریکی کرنسی 228 روپے 45 پسے پر فروخت ہو رہی ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر سستا ہونے کے بعد 227سے 229روپےمیں فروخت ہورہا ہے۔

واضح رہے کہ رواں ہفتے امریکی ڈالر لگ بھگ 11 روپے سستا ہو چکا ہے اور بیرونی قرضوں کے بوجھ میں 1300ارب روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔

مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار روپے کی قدر کو مستحکم رکھنے کے ماہر سمجھے جاتے ہیں جس کی وجہ سے مارکیٹ میں ڈالر کے طلب گاروں کی ڈیمانڈ بھی رک گئی ہے جبکہ بینکوں کی سخت مانیٹرنگ اور غیرقانونی منی چینجرز کے خلاف کریک ڈاؤن بھی روپیہ کے استحکام کا باعث بن رہا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی بینک سے دو ارب ڈالر کا فنڈ ملنے کی توقع اور سیلاب کی تباہ کاریوں کے تناظر میں بیرونی قرضوں کی ادائیگیاں مؤخر کرنے کی حکومتی کوششوں سے بھی ڈالر کی مسلسل اڑان رکنے کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں۔

جمعہ کی صبح ڈالر کی قدر میں 0.82 فیصد کی کمی واقع ہوئی جس کے بعد ڈالر کی تجارت 227.75 روپے پر ہو رہی تھی۔

الفا بیٹا کور کے چیف ایگزیکٹو آفیسر خرم شہزاد نے کہا کہ ہنڈی حوالہ نیٹ ورکس اور افواہیں پھیلانے میں ملوث بینکوں کے خلاف سخت کارروائی لیے جانے سے روپے کی قدر میں بہتری آنا شروع ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ افواہوں اور مصنوعی ذرائع سے ڈالر کی قدر میں جو اضافہ ہونا شروع ہوا تھا اب اس میں کمی آ رہی ہے، جس رفتار سے ڈالر فروخت کیا جا رہا ہے اس سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ امریکی کرنسی کی قدر میں مزید کمی ہو گی۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں