کراچی : ڈالرکی قیمت میں گزشتہ تین روز سے مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے، انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں نمایاں کمی سامنے آئی ہے
تفصیلات کے مطابق حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان معاملات طے نہ ہونے کا اثر اوپن منی مارکیٹ پر پڑا ہے جہاں ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا تاہم انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بڑی کمی ریکارڈ ہوئی۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے جاری کئی مذاکرات کے باوجود تاحال معاملات طے نہ ہونے کے بعد توقع تھی کہ روپے کی قدر میں ایک بار پھر بڑی کمی ہوسکتی ہے۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/iQLYimEqT2 pic.twitter.com/2Y0UGQVVj5
— SBP (@StateBank_Pak) February 10, 2023
جمعے کے روز خلاف توقع روپے کے بجائے ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی اور ڈالر کی قدر ایک روپیہ 23پیسے کم ہوکر 269 روپے 28 پیسے ہوگئی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں ایک روپے 23 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق ایک دن میں روپے کی قدر میں 0.46فیصد بہتری آئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ڈالر کی قیمت میں کمی بیشی کا سلسلہ جاری رہا، جو کاروباری دن کے اختتام تک 2.96 روپے کی کمی کے ساتھ 273.32 روپے پر بند ہوا تھا۔