ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

ڈالر کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: اوپن مارکیٹ اور انٹربینک میں ڈالر کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق انٹربینک میں کاروباری ہفتے کے دوسرے یعنی منگل کے روز روپے کی قدر میں ایک بار پھر کمی ہوئی جبکہ امریکی کرنسی کی قدر مزید بڑھ گئی۔

ڈالرملک کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ انٹر بینک میں ڈالرسیتیس پیسے مہنگا ہو کر ایک سو انہتر روپے ستانوے پیسے پر پہنچ گیا۔

- Advertisement -

ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر ڈالر کی قیمت 177 روپے چالیس پیسے تک بھی پہنچ گئی تھی۔

دوسری جانب  اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر اپنی بلند ترین سطح ایک سو اکہتر روپے پچاس پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ رواں ماہ کے دوران ڈالر کی قیمت میں اب تک چار روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ایکسچینج کمپنیز ایسو سی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 171 روپے 80 پیسے پر بند ہوا، امریکی کرنسی کے علاوہ یورو، برطانوی پاؤنڈ، اماراتی درہم اور سعودی ریال کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔

اوپن مارکیٹ میں یورو 50 پیسے مہنگاہوکر 201 روپے تک پہنچ گئی جبکہ برطانوی پاونڈ236.50 روپے کی بلند سطح پر، اماراتی درہم تیس پیسے اضافے کے بعد 47 روپے 80 پیسے اور سعودی ریال دس پیسے اضافے کے بعد 45 روپے 70 پیسے پر پہنچ گیا۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں