ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : آئی ایم ایف سے معاہدے کے باوجود روپے کی قدر مسلسل گراوٹ کا شکار ہے، گزشتہ روز انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر نے روپے کی قدر میں مزید کمی کردی۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف سمیت دیگر ممالک سے اربوں ڈالرز ملنے کے باوجود ملک بھر میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مسلسل تنزلی کی جانب گامزن ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 1 روپے 11 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے11پیسے مہنگا ہوکر 287.92روپے پر بند ہوا۔ مرکزی بینک کے مطابق امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 0.39 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی۔

دوسری جانب فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ بینکوں نے درآمد کنندگان کو ڈالر288.40روپے میں فروخت کیا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر میں2روپے اضافہ ہواجس کے بعد 293 روپے میں ٹریڈ ہورہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں