تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

قرضہ ملنے کے باوجود ڈالر کی اڑان نہ رک سکی، روپے کی قدر مزید کم

ملک بھر میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہونے لگا ہے، آج پھر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں دو روپے 8 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔

جس کے بعد انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی کرنسی 234 روپے پر ٹریڈ کررہی ہے۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 240 روپے سے بھی تجاوز کرگئی۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کے بعد بھی ڈالر کی قدر کم نہ ہوسکی، بدھ کو بھی ڈالرکی پیش قدمی جاری ہے۔ بدھ کو انٹربینک میں ڈالر 2 روپے 8 پیسے مہنگا ہوکر 234 روپے کا ہوگیا۔

اس حوالے سے مقامی کرنسی ڈیلرز کا کہنا ہے کہ سیلاب کے بعد درآمدی ضروریات کیلٸے ڈالر کی طلب میں اضافہ ہوا ہے اور آئی ایم ایف کی ایکسچینج ریٹ کو فری فلوٹ رکھنے کی شرط نے بھی صورتحال مزید دشوار کردی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو1 ارب 16 کروڑ ڈالر قرض مل گیا، جس کے بعد یہ امکان ظاہر کیا جارہا تھا کہ اس سے روپے کی گرتی قدر کو سہارا ملے گا لیکن ایسا نہ ہوسکا اور ڈالر کو لگام نہ دی جاسکی۔

گذشتہ چند روز سے ملک کی کرنسی مارکیٹوں میں ڈالر سمیت دیگرغیرملکی کرنسیوں کے مقابلے میں روپیہ بے قدری کا شکار رہا۔

کرنسی ڈیلرز کا کہنا تھا کہ ڈالر کی طلب میں مسلسل اضافہ اس کی قدر میں اضافے کی سب سے بڑی وجہ ہے۔ ڈالر کی طلب کے مقابلے میں فراہمی آدھی بھی نہ ہونے کے باعث ڈالر مسلسل مہنگا ہورہا ہے۔

Comments

- Advertisement -