تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2.50 روپے مہنگا

کراچی: سونے کی قیمت میں ایک ہی روز میں 1400 روپے اضافے کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2.50 روپے مہنگا ہوگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر ڈھائی روپے مہنگا ہوکر 190 سے 192.50 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا جبکہ انٹر بینک میں ڈالر 190 روپے 2 پیسے پر بند ہوا۔

اوپن مارکیٹ میں یورو تین روپے مہنگا ہوکر 203 روپے پر پہنچ گیا، اسی طرح برطانوی پاؤنڈ تین روپے مہنگا ہوکر 239 روپے کا ہوگیا۔

امارتی درہم بھی 80 پیسے مہنگا ہوکر 52 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، سعودی ریال کی قدر 60 پیسے بڑھ کر 50.80 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

Comments

- Advertisement -