منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی، 200 روپے سے زائد پر برقرار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: دو روز تک امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافے کے بعد آج ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی دیکھی گئی تاہم ابھی بھی ڈالر کی قیمت 200 روپے سے اوپر برقرار ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہفتے کے تیسرے کاروباری روز بدھ کو انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی، دن کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر 89 پیسے سستا ہو کر 201 روپے 94 پیسے پر ٹریڈ کرنے لگا۔

دن کے وسط تک ڈالر کی قیمت میں مزید کمی ہوئی، 1 روپے 63 پیسے سستا ہونے کے بعد ڈالر 201 روپے 20 پیسے پر پہنچ گیا۔

- Advertisement -

دن کے اختتام تک ڈالر کی قیمت میں مجموعی طور پر 1 روپے 31 پیسے کمی ہوئی اور انٹر بینک میں ڈالر 201 روپے 52 پیسے پر بند ہوا۔

فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 202 سے 206 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ 2 روز سے ڈالر کی قیمت میں مسلسل 2 روپے اضافہ ہورہا تھا۔

سوموار 06 جون 2022 کو ڈالر کی قیمت میں مجموعی طور پر 2 روپے 14 پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 200 روپے 6 پیسے پر بند ہوا۔

گزشتہ روز 07 جون 2022 کو ڈالر کی قیمت میں مجموعی طور پر مزید 2 روپے 77 پیسے اضافہ ہوا اور انٹر بینک میں ڈالر 202 روپے 83 پیسے پر بند ہوا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں