ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

ڈالر چوری کے واقعے سے اے ایس ایف کا کوئی تعلق نہیں، ترجمان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : اے ایس ایف حکام نے کہا ہے کہ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی سے مبینہ طور پر چرائے جانے والے واقعے سے اے ایس ایف کا کوئی تعلق نہیں ہے، سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے تمام معاملے کو باریک بینی سے دیکھا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی میں پراسرار انداز میں مسافر کے بیگ سے سات ہزار سے زائد ڈالر مبینہ طور پر چرانے جانے کے الزام پر اے ایس ایف ترجمان نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ جناح ٹرمینل پر مسافر عثمان صدیقی کے ڈالرز چوری ہونے کے واقعے سے اے ایس ایف کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے تمام معاملے کو باریک بینی سے دیکھا گیا ہے، سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا ہے کہ مذکورہ مسافر اپنی اہلیہ اور دوبچوں کے ہمراہ اے ایس ایف کاؤنٹر پر پہنچا۔

مسافر نے اپنی ہاتھ میں موجود بیگ کی زپ خود کھول کر چیک کروائی، مسافر اے ایس ایف کے چیکنگ کاؤنٹر پر صرف دو منٹ تلاشی کے عمل کے لیے رکا، سی سی ٹی وی فوٹیج سے واضح ہے کہ مسافر لاؤنج میں بیٹھ کر بیگ سے تین لفافے نکالتا ہے، بعدازاں مسافر اٹھ کر واش روم کی جانب جاتا دکھائی دیا ہے۔

لاؤنج میں دوران انتظارمسافر عثمان صدیقی ایک مرتبہ پھر پانی کی بوتل خریدنے اسٹال کی طرف جاتا دکھا ئی دیا تھوڑی دیر بعد مسافر کی فلائٹ اناؤنس ہوجاتی ہے اور وہ اپنی فیملی کے ہمراہ جہاز پر چلا جاتا ہے۔

ترجمان اے ایس ایف کا کہنا ہے کہ مسافر عموماً چوری سمیت کسی بھی واقعے کی مجاز اتھارٹی کو شکایت درج کرواتے ہیں، اس واقعے کو مزید مختلف پہلوؤں سے بھی دیکھا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی سے امریکا پہنچنے والے پاکستانی مسافر عثمان صدیقی نے وزیر اعظم سٹیزن پورٹل اور امریکا میں پاکستانی سفارت خانے کو شکایت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ23جنوری کو کراچی سے امریکہ روانہ ہوا۔

مسافر عثمان صدیقی نے بتایا کہ طیارے میں بیٹھتے ہی چوری کا علم ہوا تو ٹرکش ایئرلائنز حکام کو آگاہ کیا لیکن اس وقت تک طیارہ اڑان بھر چکا تھا۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں