جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

آئی ایم ایف معاہدے کے باوجود امریکی ڈالر کی اونچی اڑان جاری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : انٹربینک میں ڈالر 2 روپے 10 پیسے مہنگا ہوکر 280 روپے پر پہنچ گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف معاہدے کے باوجود انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر پھر تگڑا ہونے لگا، کاروباری ہفتے کے پہلے روز کرنسی مارکیٹ میں روپے کی بے قدری اور ڈالر کی قیمت میں تیزی سے اضافے کا سلسلہ جاری رہا۔

انٹربینک مارکیٹ امریکی ڈالر دو روپے دس پیسے مہنگا ہوکر دو سو اسی روپے پر پہنچ گیا، جبکہ بینکوں کی جانب سے ڈالر دو سو اسی روپے پچاس پیسے پر فروخت کیاگیا۔

- Advertisement -

فاریکس ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپے اضافہ ہوا اور ڈالر 283 روپے کا ہوگیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ درآمدات کھلنے کے سبب ڈالر کی طلب میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

یاد رہے اسٹیٹ بینک نے ڈالر کی قیمت کے حوالے سے ہفتہ وار رپورٹ جاری کی تھی، جس میں بتایا تھا کہ ایک ہفتے میں انٹر بینک میں ڈالر 8 روپے 9 پیسے سستا ہوا۔

انٹر بینک میں ڈالر 285.99 روپے سے گر کر 277.90 روپےپرآگیا جبکہ حکومت کے انفلوز کی مد میں 39 کروڑ 40 لاکھ ڈالر موصول ہوئے اور اسٹیٹ بینک کے ذخائر بڑھ کر 4 ارب 46 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئے۔

گذشتہ کاروباری ہفتے کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 275 روپے 44 پیسے کی کم سطح تک ٹریڈہواتھا۔

انٹر بینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر سمیت دیگر کرنسی کی قیمت گر گئیں ، ایک ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 8 روپے سستا ہوا۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں