تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

ڈولفن کا ٹرینر پر حملہ، دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل

امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر میامی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، ڈولفن نے اپنے ٹرینر پر ہی حملہ کردیا جس کی دل دہلا دینے والی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تالاب کے اندر ٹریننگ کے دوران اچانک سنڈینس نامی ڈولفن کو نہ جانے کیا ہوتا ہے کہ وہ اپنے ٹرینر پر حملہ کرکے اس کو زخمی کردیتی ہے۔

یہ واقعہ ہفتہ9 اپریل کو میامی "سی کوریم” میں پیش آیا۔ اس منظر کو وہاں موجود کئی افراد نے دیکھا دیکھنے والے خوفزدہ ہوگئے کہ کہیں ٹرینر کی زندگی خطرے میں نہ پڑجائے۔

ڈولفن کے بال اٹھانے والی فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ ٹرینر ایک جھٹکے سے پانی اندر چلا جاتا ہے لیکن چند لمحے بعد وہ پانی سطح پر آکر تیزی سے کنارے کی جانب لپکتا ہے۔

ویڈیو میں وہاں موجود لوگوں کو سکون کی سانس لیتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کیونکہ ٹرینر خود کو پانی سے باہر نکالنے میں کامیاب ہوگیا تھا۔

Dolphin attacked the trainer during a show.

اس سے قبل امریکہ میں وہیل مچھلی نے غوطہ خور کو سالم نگل لیا تھا تاہم خوش قسمت شہری زندہ بچنے میں کامیاب ہوگیا۔غوطہ خور نے بتایا کہ وہ 20 سکینڈ تک مچھلی کے منہ میں رہا پھر اچانک وہیل مچھلی سطح پر آگئی اور اس نے اپنے سر کو جھٹکے دیئے اور مجھے باہر پھینک دیا۔

یاد رہے کہ دنیا بھر کے تمام سمندروں میں ڈولفنز پائی جاتی ہیں، ڈولفنز کی بعض اقسام جنوبی ایشیا اور جنوبی امریکا کے دریاؤں کے میٹھے پانیوں میں رہتی ہیں۔

ڈالفنز کی سب سے بڑی قسم (اوکرا) 30 فٹ سے بھی زیادہ لمبی ہوسکتی ہے جبکہ سب سے چھوٹی، ہیکٹرز ڈولفن، صرف ساڑھے چار فٹ لمبی ہوتی ہے۔

Comments

- Advertisement -