پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

ڈولفن فورس کی موٹر سائیکل پر لڑکے لڑکی کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: ڈولفن فورس کی موٹر سائیکل پر اہلکاروں کے عزیز و اقارب گھومنے لگے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز احمر کھوکھر کے مطابق لاہور میں ڈولفن اسکواڈ کی موٹر سائیکل کا غلط استعمال کیا جانے لگا ہے، موٹرسائیکل پر عزیز و اقارب گھومنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈولفن فورس کی موٹرسائیکل پر بیٹھے نوجوان لڑکا اور لڑکی اہلکار نہیں نامعلوم ہیں، نوجوان جوڑے کا ڈولفن اسکواڈ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کا نوٹس لے کر انکوائری شروع کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل کراچی کے علاقے بہادر آباد میں کم عمر لڑکے پولیس موبائل میں گھوم رہے تھے جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی تھی۔

لڑکوں کے زیر استعمال موبائل ڈی ایس پی ماڑی پور کی نکلی، حکام نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی اصغر مسعود کو معطل کردیا ہے۔

واقعے کے بعد آئی جی سندھ امجد سلیمی کے حکم پر تحقیقات ہوئیں جس سے ثابت ہوا کہ یہ پولیس موبائل ڈی ایس پی ماڑی پور اصغر مسعود کے زیر استعمال ہے اور یہ ان کے بچے ہیں۔

اہم ترین

احمر کھوکھر
احمر کھوکھر
احمر کھوکھر بطور کرائم نیوز اے آروائی نیوز لاہور سے وابستہ ہیں

مزید خبریں