لاہور: طیاروں کی کمی اور آپریشنل وجوہات کے سبب علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر متعدد مقامی و بین الاقوامی پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں قائم علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پی آئی اے کی لاہور سے دبئی دو طرفہ پرواز 203/204 منسوخ کی گئی، پی آئی اے کی لاہور سے کراچی جانے والی پرواز بھی 313 منسوخ ہوگئی۔
ایئر بلیو کی لاہور سے دبئی دو طرفہ پرواز 416/417، قطر ایئر ویز کی لاہور سے قطر دو طرفہ پرواز 628/629 جبکہ ایئر بلیو کی لاہور سے کراچی دو طرفہ پرواز 403/404 بھی منسوخ کی گئی ہے۔
اسی طرح سیرین ایئر لائن کی لاہور سے راست الخیمہ جانے والی پرواز 4725، ایئر بلیو کی لاہور سے کراچی دو طرفہ پرواز 407/408 جبکہ پی آئی اے کی شارجہ سے لاہور آنے والی پرواز 186 بھی منسوخ کردی گئی۔
سیرین ایئر لائن کی کراچی سے لاہور آنے والی پرواز 520 اور پی آئی اے کی کراچی سے لاہور آنے والی پرواز 304 بھی منسوخ ہوگئی ہے۔