جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

علاقائی پروازیں کل سے جزوی طور پر بحال کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : لاک ڈاؤن کے بعد پہلی بار ڈومیسٹک فلائٹ آپریشن جزوی طور پر بحالی کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزیراعظم کی منظوری کے بعد آج اعلان کر دیا جائے گا، 16مئی سے علاقائی پروازیں اڑان بھریں گی۔

تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ڈومیسٹک فلائٹ آپریشن جزوی طور پر بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور ایئرپورٹ پر آپریشن جزوی طور پر بحال ہوگا،تاہم اس پر عمل درآمد کا حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد ہوگا۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایوی ایشن ڈویژن نے پی آئی اے اور سرین ایئر لائن کو اندرون ملک جزوی طور پر فضائی آپریشن بحال کرنے کی 16مئی سے مشروط اجازت دینے پر پی آئی اے اور سرین ایئر لائن نے شیڈول جاری کردیا ہے۔ شیڈول کے مطابق کراچی لاہور کوئٹہ اور اسلام آباد کے درمیان پروازیں شروع کی جائیں گی۔

شیڈول کے مطابق کراچی لاہور پشاور کوئٹہ اور اسلام آباد کے درمیان پروازیں شروع کی جا رہی ہیں، کرونا وائرس سے پہلے کراچی سے ملک کے دیگر شہروں کے لیے ہفتہ وار 369 پروازیں چلائی جاتی تھیں لیکن اب 68 چلائی جائیں گی۔

شیڈول میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد سے پہلے 228 پروازیں چلائی جاتی تھیں اب ہفتہ وار32پروازیں چلائی جائیں گی، لاہور سے پہلے 151 پروازیں اندرون ملک چلائی جاتی تھیں، اب32چلیں گی، پشاور سے پہلے 26 پروازیں چلائی جاتی تھیں اب 4، کوئٹہ سے پہلے 14 پروازیں آپریٹ ہوتی تھیں اب 6 پروازیں اڑان بھریں گی۔

پی آئی اے کی پروازیں اب ہفتہ میں ایک دن چھوڑ کر چلائی جائیں گی۔ ایس او پی کے تحت ڈومیسٹک پرواز وں پر50فیصد مسافروں کا لوڈ ہوگا، دوران پرواز مسافروں میں سماجی فاصلوں کو یقینی بنایا جائے گا، مسافروں کو ماسک کا استعمال کرنا لازمی قرار ہوگا، اندرون ملک جانے اور آنے والے تمام مسافروں کی مکمل طبی جانچ ہوگی۔

ذرائع کے مطابق ڈومیسٹک آپریشن کی بحالی کے سلسلے میں سی اے اے نے انتظامات مکمل کرلیے ہیں، واضح رہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ڈومیسٹک پروازوں پر 29مئی تک پابندی برقرار رکھی ہوئی ہے۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں