ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

ڈومیسٹک سیزن: رومان رئیس سے متعلق بری خبر، سندھ کی ٹیم کو بڑا دھچکا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: ڈومیسٹک سیزن کے آغاز سے قبل ہی سندھ کی ٹیم کو فاسٹ بولر رومان رئیس نے بڑا دھچکا دے دیا، وہ انجری کے باعث سیزن سے آؤٹ ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کرنے والے فاسٹ بولر رومان رئیس انجری کے باعث ڈومیسٹک سیزن نہیں کھیل سکیں گے، وہ کمر کی انجری کے باعث رواں سیزن نہیں کھیل پائیں گے۔

رومان رئیس قومی ٹی ٹوئنٹی کپ میں سندھ کی فرسٹ الیون ٹیم میں شامل تھے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ کراچی میں فٹنس ٹیسٹ کے بعد سے ریڑھ کی ہڈی میں شدید تکلیف ہے، اسی وجہ سے وہ ٹیم سے باہر ہوگئے۔

فاسٹ بولر نے کوچ باسط علی کو پیغام دیا کہ مجھے اپنے کیریئر سے متعلق اہم فیصلہ کرنا ہے۔ تاہم رومان رئیس اپنے کیریئر سے متعلق کیا فیصلہ لینے جارہے ہیں اس حوالے سے ابھی کوئی اطلاعات نہیں ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ 30 ستمبر سے اپنے ڈومیسٹک سیزن کا باقاعدہ آغاز کرنے جارہا ہے۔

یہ سیزن پاکستان کے سب سے بہترین کھلاڑیوں کو قومی ٹی 20 کپ، قائداعظم ٹرافی اور پاکستان کپ کے تمام میچوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے کا موقع فراہم کرے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں