بدھ, نومبر 6, 2024
اشتہار

پی سی بی کا ڈومیسٹک سیزن کے لیے 6 کرکٹ ایسوسی ایشنز کی ٹیموں کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ڈومیسٹک سیزن کے لیے 6 کرکٹ ایسوسی ایشنز کی ٹیموں کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے ڈومیسٹک سیزن کے لیے 6 کرکٹ ایسوسی ایشنز کی ٹیموں کا اعلان کردیا گیا ہے، سرفراز احمد سندھ، بابر اعظم وسطی پنجاب، شان مسعود جنوبی پنجاب کی کپتانی کریں گے۔

وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کے پی، حارث سہیل بلوچستان، عماد وسیم ناردرن کی قیادت کریں گے، سیکنڈ الیون میں شامل تین سینئر کھلاڑیوں کو مینٹور مقرر کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق ذوالفقار بابر، فاسٹ بولر محمد سمیع، اعزاز چیمہ بطور مینٹور ٹورنامنٹ میں ان ایکشن ہوں گے۔

بلوچستان کرکٹ ٹیم میں 44 فیصد مقامی کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے، تمام کھلاڑی 11 ستمبر کو اپنی اپنی ٹیموں کو جوائن کرلیں گے۔

راشد لطیف نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کی تین سالہ کارکردگی کا جائزہ لے کر ٹیموں کا انتخاب کیا گیا ہے، مینٹور دوران میچ نوجوان کھلاڑیوں کی تربیت کریں گے۔

سابق کپتان راشد لطیف نے کہا کہ لیگ اسپنر یاسر شاہ، شاداب خان کے متبادل کے لیے نوجوان لیگ اسپنرز کو شامل کیا گیا ہے۔

واضح‌ رہے کہ پی سی بی کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ‌ کوچ اور بولنگ کوچ کا اعلان کل کیا جائے گا.

تجزیہ کاروں‌ کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہیڈ‌ کوچ مصباح‌ الحق کو ہی بنایا جائے گا جبکہ بولنگ کوچ کے لیے وقار یونس کو مضبوط امیدوار قرار دیا جارہا ہے.

خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کے لیے جنوبی افریقا کے یوان بوتھا، ویسٹ انڈیز کے کوٹنی واش، آسٹریلیا کے ڈین جونز نے انٹرویوز دئیے تھے.

Comments

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں