بدھ, دسمبر 4, 2024
اشتہار

ڈومینیکا کی شہریت کیسے حاصل کی جائے؟

اشتہار

حیرت انگیز

کیریبین میں دلکش جزیرے ’ڈومینیکا‘ میں حکومت کی جانب سے سرمایہ کاری کے ذریعے غیر ملکیوں کو شہریت حاصل کرنے کا ایک منفرد موقع فراہم کیا جارہا ہے۔

ڈومینیکا سی بی آئی پروگرام 1993 میں شروع کیا گیا تھا اور یہ پروگرام ایسے سرمایہ کاروں میں مقبولیت حاصل کر چکا ہے جو عالمی سطح پر نقل و حرکت کے لیے قابل اعتماد اور مؤثر راستے کی تلاش میں ہیں۔

اہلیت کا معیار کیا ہے؟

رپورٹ کے مطابق ڈومینیکا سی بی آئی پروگرام میں اہلیت کے لیے درخواست دہندگان کو مندرجہ ذیل معیارات پر پورا اترنا ضروری ہے تاکہ شہریت کے حصول میں کسی قسم کی پریشانی یا مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

- Advertisement -

 Citizenship by Investment

عمر: درخواست دہندہ کی عمر کم از کم 18 سال ہونی چاہیے۔

پس منظر: درخواست دہندگان کا مجرمانہ ریکارڈ صاف ہونا چاہیے کیونکہ اسے کارروائی کے دوران سخت جانچ پڑتال کے عمل سے گزرنا ہوگا۔

صحت: درخواست دہندگان کو صحت مند ہونا چاہیے جس کیلئے درخواست کے ساتھ میڈیکل سرٹیفکیٹ لازمی فراہم کرنا ہوگا۔

سرمایہ کاری: درخواست دہندگان کو شہریت حاصل کرنے کیلیے ڈومینیکا میں کم از کم درج ذیل سرمایہ کاری کرنا ہوگی۔

اقتصادی تنوع فنڈ (ای ڈی ایف) میں ایک لاکھ ڈالر کا عطیہ، ڈومینیکا میں کم از کم دو لاکھ ڈالر مالیت کی جائیداد خریدنا، جسے کم از کم 3 سال تک برقرار رکھنا ہوگا۔

کم از کم سرمایہ کاری :

ڈومینیکا سی بی آئی پروگرام کے لیے کم از کم سرمایہ کاری کی مالیت ایک لاکھ ڈالر ہے، جس میں مندرجہ ذیل اخراجات شامل ہیں۔

$100,000 ای ڈی ایف میں عطیہ
$7,500 جانچ پڑتال کی فیس
$1,000 پاسپورٹ فیس

واضح رہے کہ متبادل کے طور پر درخواست دہندگان جائیداد کی سرمایہ کاری کے آپشن کا انتخاب کرسکتے ہیں، جس کے لیے دو لاکھ ڈالر کی کم از کم سرمایہ کاری کی ضرورت ہوتی ہے جو کہ ایک منظور شدہ پراپرٹی میں ہونی چاہیے۔

Dominica cbi Program

ڈومینیکا کی شہریت کے فوائد :

ڈومینیکا کی شہریت حاصل کرنے سے امیدوار کو مندرجہ ذیل فوائد حاصل ہوتے ہیں۔

ڈومینیکا کی شہریت حاصل کرنے والے کو 120سے زائد ممالک، بشمول برطانیہ، یورپی یونین اور چین کے لیے بغیر ویزہ سفر کی سہولت میسر ہوگی۔

ڈومینیکا میں رہنے، کام کرنے اور تعلیم حاصل کرنے کا پورا حق حاصل ہوگا، ٹیکس فری آمدنی اور کوئی دولت ٹیکس ادا نہیں کرنا پڑے گا، اس کے علاوہ کاروبار قائم کرنے کا بہترین موقع کے ساتھ اعلیٰ معیار زندگی اور تعلیم تک رسائی ممکن ہوگی۔

درخواست کیسے جمع کرائی جائے ؟

ڈومینیکا سی بی آئی پروگرام کے لیے درخواست دینے کا عمل عام طور پر 2سے3 ماہ لیتا ہے جس میں مندرجہ ذیل مراحل شامل ہیں:

ابتدائی درخواست اور معاون دستاویزات جمع کروانا۔ جانچ پڑتال کا عمل۔ ڈومینیکا حکومت سے منظوری کے علاوہ وفاداری کا حلف اور ڈومینیکا پاسپورٹ کا اجراء شامل ہے۔

ڈومینیکا کا شہریت بذریعہ سرمایہ کاری پروگرام (سی بی آئی) اعلیٰ مالیت والے افراد کے لیے عالمی نقل و حرکت کا ایک قابل اعتماد اور مؤثر راستہ فراہم کرتا ہے۔

کم لاگت کی سرمایہ کاری، آسان درخواست کا عمل اور متعدد فوائد کی وجہ سے یہ پروگرام دوسرے شہریت کے خواہاں سرمایہ کاروں کے لیے ایک مقبول انتخاب بن گیا ہے۔

ڈومینیکا کا تعارف :

ڈومینیکا کو اس کے گھنے جنگلات، گرم چشموں، آبشاروں اور جنگلی حیات کی وجہ سے "قدرت کا جزیرہ” کہا جاتا ہے۔

یہ مقام ماحولیاتی سیاحت اور مہم جوئی کے شوقین افراد کے لیے مشہور ہے، جہاں آپ ہائیکنگ، اسنورکلنگ، اور دیگر دلچسپ سرگرمیاں کرسکتے ہیں۔ یہ جزیرہ ایک بھرپور ثقافتی ورثے کا حامل ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں