ہفتہ, اپریل 19, 2025
اشتہار

ڈومینیکا حادثہ، ہلاکتوں کی تعداد 184 تک پہنچ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

ڈومینیکا کے نائٹ کلب کی چھت گرنے سے سابق بیس بال کھلاڑی سمیت مرنے والوں کی تعداد 184 تک پہنچ گئی، 100 سے زائد شدید زخمی ہیں۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق منگل کی علی الصبح دارالحکومت سینٹو ڈومنگو میں واقع ایک نائٹ کلب کی چھت گرنے کے واقعے میں کم از کم 184 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، مرنے والوں میں ایک صوبائی گورنر اور سابق بیس بال کھلاڑی بھی شامل ہیں۔

ڈومینیکا حکام کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کیلیے قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے اور شہریوں سے خون عطیہ کرنے کی اپیل بھی کی گئی ہے جبکہ ملبے میں پھنسے افراد کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

رپورٹ کے مطابق منگل کی علی الصبح معروف گلوکار ربی پیریز کے کنسرٹ کے دوران پیش آیا، حادثے کے وقت نائٹ کلب میں جاری کنسرٹ میں لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی، حادثے کے بعد کلب میں افرا تفری مچ گئی۔

سنٹرل ایمرجنسی آپریشنز کے ڈائریکٹر جوان مینوئل مینڈیز نے بتایا ہے کہ ملبہ کے نیچے اب بھی کئی لوگوں کے دبے ہونے کا اندیشہ ہے۔ ہمارا اندازہ ہے کہ کچھ لوگ اب بھی زندہ ہیں، ریسکیو ٹیمیں ملبے تلے دبے مزید افراد کو نکالنے کے لیے کام کر رہی ہیں۔

اس حوالے سے صدر لوئیس ابی نادر نے تصدیق کی ہے کہ مرنے والوں میں شمالی صوبے مونٹے کرسٹی کی گورنر نیلسی کروز بھی شامل ہیں۔

لاکھوں اسرائیلی خاندان خیراتی اداروں کے کھانوں پر زندگی گزارنے پر مجبور

انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس”پر اپنے پیغام میں لکھا کہ ہم اس سانحے پر گہرے رنج کا اظہار کرتے ہیں، متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہماری دعائیں ہیں۔ حکام متاثرین کی بازیابی کے لیے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں