ڈان تھری کے لیے جب سے شاہ رخ خان کی جگہ رنویر سنگھ کو کاسٹ کیا گیا ہے تب سے مداحوں کو انتظار تھا کہ ان کے مقابل کون سی اداکارہ کردار نبھائے گی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اب اس اداکارہ کا نام سامنے آگیا ہے، وہ کوئی اور نہیں بلکہ ’پرانی جنگلی بلی‘ پرینکا چوپڑا ہی ہیں جو کہ ڈان 3 میں بھی رنویر کی لیڈنگ لیڈی بننے جارہی ہیں۔
سامنے آنے والی نئی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ ڈائریکٹر فرحان اختر کو ’ڈان 3‘ میں مرکزی خاتون کے کردار کے لیے نام مل گیا اور رنویر سنگھ کے ساتھ پریانکا چوپڑا جوناس ایکشن میں نظر آئیں گی۔
ڈان فرنچائز کی ٹیم کی جانب سے عالمی شہریافتہ اداکارہ سے رابطہ کیا گیا تو نئی فلم میں کردار کی پیشکش پر اداکارہ نے مثبت جواب دیا ہے اور توقع یہی ہے وہ ہی حتمی انتخاب ہونگی۔
ہالی وڈ میں بھی کامیابی سمیٹنے والی دیسی گرل کو ڈان 3 کا فلمی پروجیکٹ پسند آیا ہے جس کے بعد وہ پھر سے بالی وڈ میں واپسی کے لیے پر تول رہی ہیں۔
پریانکا چوپڑا فلم میں اپنے پرانے کردار روما کو نبھاتی ہی نظر آئیں گی جب کہ رپوٹس کے مطابق اداکارہ کے ساتھ ڈان کی ٹیم کی گفتگو ان کے حالیہ دورہ بھارت کے موقع پر ہوئی تھی۔
ذرائع کے کا کہنا ہے کہ فرحان اور پریانکا کے درمیان پیشہ ورانہ تعلقات اچھے ہیں اور شاہ رخ خان کے پروجیکٹ سے نکلنے کے بعد اب ان کی واپسی میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔
خبروں میں بھی بتایا گیا ہے کہ ہالی وڈ اداکارہ اور فلم کے ہدایت کار کے مابین شوٹنگ کی تفصیلات طے ہورہی ہیں اور اگر یہ معاملہ نمٹ گیا تو جلد پریانکا کو ہندوستانی شائقین ایکشن میں دیکھ سکیں گے۔