پیر, فروری 3, 2025
اشتہار

امریکا اب کسی ملک کو تجارتی رعایت نہیں دے گا، ڈونلڈ ٹرمپ

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیرف پالیسی سے متعلق سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ اب دوسرے ممالک کو تجارتی رعایت نہیں دی جائے گی۔

سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ کینیڈا، میکسیکو، چین امریکا کی برتری ختم کرنے کی کوشش کررہے تھے، ہمیں کینیڈا کی کسی چیز کی ضرورت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب تمام اشیاء مقامی مارکیٹ میں ہی تیارکی جائیں گی اور امریکا اب دوسرے ممالک کو تجارتی رعایت دے کر کھربوں ڈالرضائع نہیں کرے گا۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ کینیڈا اگر ہماری51ویں ریاست بن جائے تو کوئی ٹیرف نہیں ہوگا، کینڈا امریکی ریاست بن جائے تو عوام کو بہترین فوجی تحفظ حاصل ہوگا۔

ٹرمپ نے کہا کہ ہمارے پاس لامحدود توانائی ہے، ہم کاریں خود بنا سکتے ہیں، ہمارے پاس تعمیرات کا بھی بہت سامان ہے۔

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیرف پالیسی سے متعلق کہا کہ ٹیرف سے جو درد پہنچا وہ بہت اہمیت کا حامل ہے، محصولات میں اضافے سے کچھ تکلیف ہوگی لیکن اس کے نتائج شاندار ہونگے۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ یہ امریکا کا سنہری دور ہوگا، ہم امریکا کو پھر سے عظیم بنائیں گے، امریکا اب عقل مندی کے ساتھ چلایا جا رہا ہے جس کے بہترین نتائج سامنے آئیں گے۔

مزید پڑھیں : ٹرمپ نے چین، کینیڈا، میکسیکو پر اضافی ٹیرف عائد کردیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیرف پالیسی کے مطابق محصولات بڑھانے کے لیے عالمی تجارتی جنگ چھیڑ دی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتے کے روز چین، کینیڈا اور میکسیکو پر اضافی ٹیرف کے الگ الگ صدارتی حکم ناموں پر دستخط کر دیے تھے۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں