واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ غیرملکیوں کی بازیابی پاک امریکا تعلقات کا ایک مثبت لمحہ ہے جس کا خیر مقدم کرتے ہیں.
ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کامیاب کارروائی کے بعد غیرملکیوں کو بازیاب کرانے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کیا.
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پاک فوج کی جانب سے 5 غیر ملکیوں کی بازیابی کا خیر مقدم کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ دونوں ممالک کے درمیان دہشت گردی کے خلاف تعاون جاری رہے گا.
امریکی صدر نے کا کہا ہے کہ ہمیں یقین ہے کہ پاکستان دیگر مغویوں کی بازیابی کے لیے بھی ٹیم ورک جاری رکھے گا اور دیگر مغوی بھی بہ خیر و عافیت اپنے اہل خانہ کے پاس لوٹیں گے.
اسی سے متعلق : پاک فوج کا کامیاب آپریشن، 5 غیر ملکی بازیاب
خیال رہے پاک فوج کی جانب سے مغوی کینیڈین شہری ان کی امریکن اہلیہ اور تین بچوں کو ایک کامیاب آپریشن کے بعد کرم ایجینسی سے بازیاب کروالیا ہے، ان افراد کو 2012 میں افغانستان سے اغواء کیا گیا تھا اور بعد ازاں کرم ایجنسی منتقل کیا جا رہا تھا جس کی اطلاع امریکی انٹیلی جنس کی جانب سے پاکستان کو دی گئی تھی.
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔