تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ فلسطین پہنچ گئے

یروشلم : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ فلسطین پہنچ گئے، جہاں امریکی صدر کا استقبال فلسطین کے صدر محمود عباس نے کیا۔

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ اسرائیل کا دورہ کرکے فلسطین پہنچ گئے، بیت الحم پہنچنے پر امریکی صدر کا استقبال صدر محمود عباس نے کیا اور گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ خطے میں قیام امن کے لئے فلسطین کیساتھ ملکرکام کرناچاہتے ہیں، فلسطین اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات کی بحالی کیلئے کوشاں ہیں، اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کو تیار ہیں، اسرائیلی صدر نیتن یاہو بھی خطے میں امن کے خواہاں ہیں۔

رمپ نے کہا کہ انتہا پسندی اور دہشتگردی کو ہمیشہ کیلئے ختم کرنا ہوگا، خطے میں امن و امان کی صورت حال بہتر بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔

مشترکہ نیوز کانفرنس کے دوران فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا کہ امریکی صدر کو مقدس سر زمین پر خوش امدید کہتے ہیں ۔ اسرائیل نے فلسطین پر غیر قانونی قبضہ جما رکھا ہے ، اسرائیل کو انسانی حقوق کا احترام کرنا ہو گا ۔

ٹرمپ کی آمد سے قبل غزہ میں امریکا اور اسرائیل کیخلاف احتجاج کیا گیا، جسمیں مظاہرین نے دونوں ممالک کے جھنڈے اور ٹرمپ کا پتلا جلایا۔

فلسطین میں ٹرمپ کی آمد پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے جابجا امریکی اور فلسطینی پرچم لگائے گئے اور استقبالی بینرز میں صدر ٹرمپ کو’مین آف پیس‘کا نام دیا گیا ۔

یہ دورہ فلسطین کے امن مذاکرات کے حوالے سے نہایت اہمیت کا حامل ہے۔

یاد رہے کہ فلسطین آنے سے پہلے امریکی صدر نے مغربی دیوار کا دورہ کیا، ڈونلڈ ٹرمپ پہلے امریکی صدر ہیں جنہوں نے اس مقام کا دورہ کیا ہے۔

بعد ازاں  امریکی صدر ٹرمپ روم روانہ ہو جائیں گے اور پھر برسلز جائیں گے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -