بیجنگ : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون سے خطے کو فائدہ پہنچے گا تاہم چین کو شمالی کوریا کا تنازع حل کرنے کے لیے اقدامات کو تیز کرنا چاہیئے.
ان خیالات کا اظہار انہوں نے امریکا کے دورے پر پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جہاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعزاز میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا.
اس موقع پرامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے چین کے دورے کے دوران دونوں ممالک نے 253 بلین ڈالر کے تجارتی معاہدوں پر دستخط کیے جن میں چینی سویابین کی درآمد اور لا سکا سے ایل این جی کی برآمد بھی شامل ہے.
https://twitter.com/realDonaldTrump/status/928622838487007260
اس موقع پرچینی صدر ژی جن پنگ نے ڈونلد ٹرمپ کے چین کے دورے کو کامیاب اور تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون سے خطے کو فائدہ پہنچے گا.
امریکی صدر کی نواسی نے چینی صدر کا دل جیت لیا
دوسری جانب امریکی صدر نے شمالی کوریا کا تنازع حل کرنے کے لیے چین کو اقدامات تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور چین و امریکا تعلقات میں استحکام لانے کے لیے تعاون جاری رہنے کا اعادہ کیا.
President Xi, thank you for such an incredible welcome ceremony. It was a truly memorable and impressive display! https://t.co/J9x51h1LBe pic.twitter.com/g4Z7mO5cV9
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) November 9, 2017
چینی صدر نے ڈونلڈٹرمپ اورخاتون اول میلانیا ٹرمپ کو شہرممنوعہ کا دورہ بھی کرایا اور دونوں سربراہان کے اہل خانہ نے کچھ ایک دوسرے کے ساتھ گذارا.
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔