جمعرات, جنوری 9, 2025
اشتہار

حلف اٹھاتے ہی پہلا کام کیا کروں گا؟ ٹرمپ نے بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بائیڈن انتظامیہ کو ایک بار کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ حلف اٹھاتے ہی کیپٹل ہل پرحملہ کرنیوالوں کومعاف کردوں گا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کانگریس سے صدارتی الیکشن میں کامیابی کی توثیق پر خطاب میں کہنا تھا کہ بائیڈن افغانستان، روس، شام کے بحرانوں سے نمٹنے میں ناکام رہے، ہم اب ایسی دنیا میں جارہے ہیں جوجل رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں اربوں ڈالر کا فوجی سامان چھوڑا جس کا نقصان ہوا، ڈیموکریٹس عدالتوں کے ذریعے میرے خلاف کام کررہی ہے۔

- Advertisement -

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بائیڈن انتظامیہ کے آف شور ڈرلنگ پر پابندی کو فوری ہٹادوں گا۔

انہوں نے کہا کہ میکسیکو سرحد پر غیرقانونی امیگریشن کو روکیں گے، امریکا کو معاشی استحکام کیلئے پاناما کینال اورگری لینڈ کی ضرورت ہے۔

نومنتخب امریکی صدر کا کہنا تھا کہ کینیڈا اور میکسیکو پر سخت ٹیرف لاگو کریں گے۔ حماس نے 20 جنوری تک یرغمالی رہانہ کیے تو جہنم بنادوں گا۔

اس سے قبل ڈنمارک کے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ٹرمپ جونیئر کے جزیرے کے دورے پر گرین لینڈ برائے فروخت نہیں ہے۔

ٹرمپ جونیئر ایک ”نجی”دورے کے لیے گرین لینڈ پہنچے ہیں کیونکہ ان کے والد نومنتخب صدر ٹرمپ نے خود مختار ڈنمارک کے علاقے کو امریکا کا حصہ بنانے کی اپنی خواہش کا اعادہ کیا ہے۔

چونکہ چھوٹے ٹرمپ کا منگل کو وسیع آرکٹک جزیرے کا دورہ سرکاری نہیں تھا اس لیے ان کی کسی گرین لینڈ یا ڈنمارک کے حکام سے ملاقات کی توقع نہیں ہے۔

ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ امریکا کو معاشی استحکام کیلئے پاناما کینال اور گرین لینڈ کی ضرورت ہے اور ان پر کنٹرول کیلئے فوج بھی استعمال کر سکتے ہیں پاناما کینال اور گرین لینڈ کو حاصل کرنے کیلئے معاشی پابندیاں بھی لگا سکتے ہیں۔

گرین لینڈ کے وزیر اعظم میوٹ ایجیڈے نے ڈنمارک سے آزادی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جزیرے کو اپنے نوآبادیاتی ماضی سے آزاد ہونے کی ضرورت ہے اس جزیرے کو 1721 میں ڈنمارک کی کالونی بنا دیا گیا اور 1953 میں ایک خود مختار علاقہ بن گیا۔

گرین لینڈ برائے فروخت نہیں، ٹرمپ کو دھمکی پر جواب مل گیا

ڈنمارک کی وزیر اعظم میٹ فریڈرکسن نے کہا کہ ”گرین لینڈ گرین لینڈرز کا ہے یہ جزیرہ ”فروخت کے لیے نہیں“ ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں