تازہ ترین

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

ہوم الون 2 میں مختصر کردار ادا کرنا بھی اعزاز ہے، ٹرمپ

واشنگٹن : مشہور ہالی ووڈ فلم ہوم الون کے سیکوئل میں جلوہ گر ہونے والے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے ہوم الون میں جلوہ گر ہونا میرے لیے اعزاز کی بات تھی۔

تفصیلات کے مطابق کرسمس کے موقع پر ٹی وی پر کچھ دکھایا جائے نہ دکھایا جائے، ہر سال ہولی وڈ کی کامیاب اور بچوں کی پسندیدہ فلم”ہوم الون“ اور اس کا سیکوئل ضرور دکھایا جاتا ہے۔

لیکن کیا کسی کو علم ہے کہ مشہور ہالی ووڈ فلم ہوم الون کے سیکوئل میں دنیا کی طاقتور ترین سمجھی جانے والی شخصیت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی جلوہ ہوئے ہیں۔

سنہ 1990 میں سنیما گھروں کی زینت بننے والی فلم ‘ہوم الون’ کے 1992 میں ریلیز ہونے والے سیکوئل میں ڈونلڈ ٹرمپ نے 9 سکینڈ کا ایک سین کیا ہے، جس میں وہ فلم کے مرکزی کردار ’کیون‘ کو راستہ سمجھاتے نظر آئے۔

چند روز قبل ڈونلڈ ٹرمپ سے کرسمس کی تقریبات سے متعلق ایک انٹرویو کے دوران ہوم الون 2 کے متعلق سوال ہوا کہ کیا ہوم الون 2 ان کی پسندیدہ کرسمس فلم ہے؟

جس کے جواب میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میں ہوم الون 2 میں جلوہ گر ہوا اور ہر سال اس فلم کا ذکر بہت سے لوگ کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ خاص طور پر کرسمس کے موقع پر، بچے اس فلم کو بہت پسند کرتے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ بچے مجھے اس طرح ٹی وی پر نہیں دیکھتے جس طرح اس فلم میں دیکھتے ہیں اور پھر کہتے ہیں ہم نے آپ کو اس فلم میں دیکھا۔

امریکی صدر نے کہا کہ وہ ایک اچھی فلم تھی اور اس وقت میری عمر بھی کم تھی، میرے لیے اس فلم میں جلوہ گر ہونا اعزاز تھا۔

واضح رہے کہ ’ہوم الون‘ کی طرح اس فلم کا پارٹ 2 ’ہوم الون 2 : لوسٹ ان نیویارک‘ بھی باکس آفس پر کامیاب ہوئی تھی۔

Comments

- Advertisement -