منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

ڈونلڈ ٹرمپ کا’ون چائنا‘پالیسی پراتفاق

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے چینی ہم منصب شی جن پنگ سے بات چیت کے دوران ’ون چائنا‘ پالیسی کا احترام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق وائٹ ہاؤس سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نےجمعرات کی شب ایک طویل فون کال کے دوران مختلف توجہ طلب مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دفتر سے جاری بیان میں دونوں رہنماؤں کے درمیان بات چیت کوخوشگوار بتایاگیاہے،جبکہ دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو اپنے ملک کےدورے کی دعوت دی ہے۔

- Advertisement -

ون چائنا پالیسی کا مطلب امریکہ کی جانب سے سفارتی سطح پر یہ بات تسلیم کرنا ہے کہ صرف ایک ہی چینی حکومت وجود رکھتی ہے۔

یاد رہےکہ اس سے قبل امریکی صدرٹرمپ نے چینی صدر سے براہ راست رابطہ کرنے کی اپنی پہلی کوشش کے تحت ان کے نام ایک خط لکھا تھا۔

مزید پڑھیں: امریکہ کواپنی’ون چائنا‘پالیسی پرنظرِثانی کرناچاہیے،ٹرمپ

واضح رہےکہ گزشتہ سال دسمبر کے مہینے میں ٹرمپ نے تائیوان کے صدر سے بات چیت کی تھی جس سے ایسا لگا تھا کہ شاید ٹرمپ ون چائنہ پالیسی میں تبدیلی کا ارادہ رکھتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں