نیوجرسی: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے کرنے والے یونیورسٹی طلبہ کو دھمکی دی ہے کہ وہ امریکی صدر بنے تو انھیں ملک بدر کر دیں گے۔
نیوجرسی میں ایک انتخابی ریلی میں خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ غزہ میں اسرائیل کی جنگ کے خلاف یونیورسٹی کیمپس میں مظاہرے کرنے والے طلبہ کے ساتھ زیادہ سختی سے نمٹیں گے۔
ٹرمپ نے ان اسکولوں کو بھی دھمکی دی جنھوں نے اسرائیل کی حمایت سے خود کو دور غیر جانب دار رکھا ہے، ٹرمپ نے اپنے حامیوں سے خطاب میں کہا کہ ’’جب میں صدر بنوں گا تو اپنے کالجوں کو متشدد بنیاد پرستوں کے قبضے میں جانے کی اجازت نہیں دوں گا۔‘‘
ترمب يتوعد بترحيل الطلاب المتظاهرين بالجامعات#حرب_غزة #فيديو pic.twitter.com/Ch4LvloF5Q
— الجزيرة فلسطين (@AJA_Palestine) May 12, 2024
کریمنل مقدمات کا سامنا کرنے اور نومبر کے صدارتی انتخابات میں دوبارہ حصہ لینے والے ٹرمپ نے کہا کہ اگر آپ کسی دوسرے ملک سے یہاں آتے ہیں اور ہمارے کیمپس میں امریکا دشمنی یا یہود دشمنی لانے کی کوشش کرتے ہیں، تو ہم آپ کو فوراً ملک بدر کر دیں گے۔