نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے سفارتی کوششوں کا آغاز کردیا، ٹرمپ کے نامزد ایلچی نے قطری اور اسرائیلی وزرائے اعظم سے ملاقات کی ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نامزد ایلچی برائے مشرق وسطیٰ اسٹیو وٹکوف نے گزشتہ ماہ قطر کا دورہ کیا۔
رپورٹس کے مطابق اس بات کے اشارے ملے ہیں کہ ملاقات کے نتیجے میں قطر نے ثالثی کا کردار دوبارہ شروع کردیا ہے۔
امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ حماس کے مذاکرات کار مذاکرات کے نئے دور کی سہولت کے لیے دوحہ واپس جائیں گے۔
اس سے قبل نومنتخب امریکی صدر نے دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ 20 جنوری کی تقریب حلف برداری سے پہلے یرغمالی رہا نہ کیے گئے تو مشرق وسطیٰ کو جہنم بھگتنی ہوگی۔
نو منتخب امریکی صدر کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ وہ لوگ جنہوں نے انسانیت کے خلاف ان مظالم کا ارتکاب کیا وہ قیمت ادا کریں گے۔
دسمبر کے دوران امارات کا سفر کرنے والوں کو کیلئے اہم خبر
انہوں نے کہا کہ اس سب کے ذمہ داروں کو ایسا سبق دیا جائے گا جیسا پہلے کبھی امریکی تاریخ میں نہیں دیا گیا، یرغمالیوں کو فوری رہا کیا جائے۔