جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

ٹرمپ کو الیکشن میں حصہ لینے سے روک دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی ریاست ’مین‘ نے پرائمری الیکشن میں حصہ لینے سے روک دیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ ریاست مین کی انتظامیہ کے مطابق امریکا کی سپریم کورٹ ابھی ریاست کے اس حق کو جانچ رہی ہے کہ آیا اسے سابق امریکی صدر کو نااہل قرار دینے کا حق ہے یا نہیں۔

امریکی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سابق صدر کی انتخابی مہم نے ریاست مین کے فیصلے کو ظالمانہ قرار دیتے ہوئے فیصلے کے خلاف اعتراض دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ ریاست کولراڈو بھی ریاست مین سے پہلے ڈونلڈ ٹرمپ کو پرائمری الیکشن کے لیے نااہل قرار دے چکی ہے۔

امریکا نے نئی پابندیاں لگا دیں

امریکی ریاست مشی گن کی سپریم کورٹ نے سابق امریکی صدر کو پرائمری الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں