تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

تشدد پر یقین رکھتا ہوں، آگ کا مقابلہ آگ سے ہی کیا جا سکتا ہے،ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن : امریکا کے صدرڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ تشدد پریقین رکھتا ہوں، آگ کا مقابلہ آگ سے ہی کیا جا سکتا ہے۔

امریکا کی صدارت سنبھالنے کے بعد امریکی ٹی وی چینل کو پہلے انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کھلے عام تشدد کی حمایت کردی، ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ آگ کا مقابلہ آگ سے ہی کیا جا سکتا ہے، تشدد سے فائدہ ہوگا تواس طرف جاؤں گا۔

ٹرمپ نے کہا کہ مشرق وسطی میں انتہا پسند لوگوں کے سرقلم کر رہے ہیں تو کیا میں تشدد پریقین نہیں رکھ سکتا، میرا کام امریکہ کو محفوظ بنانا ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ خفیہ ادارے کے حکام کا بھی یہی کہنا ہے کہ تشدد کا فائدہ ہوتا ہے، میں اپنے لوگوں سے بات کروں گا اور اگر وہ سمجھتے ہیں کے تشدد کرنے سے کوئی فائدہ ہو سکتا ہے تو میں اس سمت میں بالکل جاؤں گا۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ وہ اپنے سیکرٹری دفاع جیمز میٹس اور ڈائریکٹر سی آئی اے مائیک پوم پیؤ سے بات کریں گے کہ کس طرح وہ قانونی طریقے سے انتہا پسندی کے خلاف جنگ لڑ سکتے ہیں۔


مزید پڑھیں : ٹرمپ کا سات مسلمان ممالک کے ویزا پر پابندی کا اعلان


انھوں نے مزید کہا کہ دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ ایسے کام کر رہی ہے جو کہ ہم نے آج تک نہیں سنے، تو کیا میں واٹر بورڈنگ پر یقین نہیں رکھ سکتا؟

ٹرمپ نے کہا کہ میں ہر وہ چیز کروں گا جو قانون کا لحاظ کرتی ہو لیکن میں بالکل یقین رکھتا ہوں کے تشدد کرنا کار آمد ہے۔

Comments

- Advertisement -