جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹوئٹر پر واپسی کی اجازت مل گئی

اشتہار

حیرت انگیز

ٹوئٹر کے نئے مالک ایلون مسک نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹوئٹر پر واپس آنے کی اجازت دے دی ہے۔

ٹوئٹر کے نئے مالک ایلون مسک نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹوئٹر پر واپسی سے متعلق صارفین سے سوال پوچھا تھا۔ اکثریت نے ان کی واپسی کے حق میں ووٹ دیا جس کے بعد ایلون نے ٹرمپ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بحال کرتے ہوئے انہیں ویب سائٹ پر واپس آنے کی اجازت دے دی ہے۔

 

ایلون مسک نے ٹوئٹر پر اپنے پول کا عنوان ’زبان خلق نقارہ خدا۔۔‘رکھا تھا۔ اس پول میں 51. فیصد ٹوئٹر صارفین نے ٹرمپ کی ویب سائٹ پر واپسی کے حق میں جب کہ 48.2 فیصد نے مخالفت میں ووٹ دیا۔

 

واضح رہے کہ کیپیٹل ہل پر حملے کے واقعے کے بعد 2021 میں ٹرمپ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بند کیا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں